banner image

Home ur Surah At Tahrim ayat 9 Translation Tafsir

اَلتَّحْرِيْم

At Tahrim

HR Background

یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ اغْلُظْ عَلَیْهِمْؕ-وَ مَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُؕ-وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ(9)

ترجمہ: کنزالایمان اے غیب بتانے والے (نبی) کافروں پر اور منافقوں پر جہاد کرو اور ان پر سختی فرماؤ اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے اور کیا ہی بُرا انجام۔ ترجمہ: کنزالعرفان اے نبی!کافروں اور منافقوں سے جہاد کرو اور ان پر سختی کرو اور ان کا ٹھکانہ جہنم ہے اور وہ کیا ہی برا ٹھکانہ ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَ الْمُنٰفِقِیْنَ: اے نبی!کافروں  اور منافقوں  سے جہاد کرو۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی  اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ حکمت کے تقاضوں  کے مطابق اورموقع محل کی مناسبت سے کافروں  پر تلوار سے جبکہ منافقوں  پر سخت کلامی اور مضبوط دلائل کے ساتھ جہاد فرمائیں  اور ان دونوں  گروہوں  پر سختی کریں  ،ان کاٹھکانہ جہنم ہے اور وہ کیا ہی بری لوٹنے کی جگہ ہے ۔( مدارک، التحریم، تحت الآیۃ: ۱۰، ص۱۲۵۹، جلالین، التحریم، تحت الآیۃ: ۱۰، ص۱۲۴۸، ملتقطاً)