Home ≫ ur ≫ Surah At Takwir ≫ ayat 22 ≫ Translation ≫ Tafsir
وَ مَا صَاحِبُكُمْ بِمَجْنُوْنٍ(22)
تفسیر: صراط الجنان
{وَ مَا صَاحِبُكُمْ بِمَجْنُوْنٍ: اور تمہارے صاحب ہرگز مجنون نہیں ۔} یہ بھی اس سے پہلی آیات میں مذکور قسم کا جواب ہے کہ کفارِ مکہ جو میرے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کو مجنون کہتے ہیں ایساہر گز نہیں ہے۔( خازن، التکویر، تحت الآیۃ: ۲۲، ۴ / ۳۵۷) اس سے اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حضورِاَ قدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کا مقام و مرتبہ معلوم ہو اکہ رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کی شان میں گستاخی کفار نے کی اور ان کی گستاخی کا جواب خود رب تعالیٰ نے دیا۔