Home ≫ ur ≫ Surah At Talaq ≫ ayat 12 ≫ Translation ≫ Tafsir
اَللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ وَّ مِنَ الْاَرْضِ مِثْلَهُنَّؕ-یَتَنَزَّلُ الْاَمْرُ بَیْنَهُنَّ لِتَعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ ﳔ وَّ اَنَّ اللّٰهَ قَدْ اَحَاطَ بِكُلِّ شَیْءٍ عِلْمًا(12)
تفسیر: صراط الجنان
{اَللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ وَّ مِنَ الْاَرْضِ مِثْلَهُنَّ: اللّٰہ وہی ہے جس نے سات آسمان بنائے اور انہی کے برابر زمینیں۔} یعنی اے لوگو!اللّٰہ وہی ہے جس نے اپنی کامل قدرت سے سات آسمان بنائے اور سات ہی زمینیں بنائی ہیں ۔اللّٰہ تعالیٰ کاحکم ان سب میں جاری اور نافذ ہے تاکہ تم جان لو کہ اللّٰہ تعالیٰ ہر شے پر قادرہے اور یہ کہ اللّٰہ تعالیٰ کا علم ہر چیز کااِحاطہ کئے ہوئے ہے (لہٰذا اس کے لئے مُردوں کو زندہ کرنا اور ساری مخلوق کا حساب لینا کچھ مشکل نہیں )۔( روح البیان، الطلاق، تحت الآیۃ: ۱۲، ۱۰ / ۴۳، مدارک، الطلاق، تحت الآیۃ: ۱۲، ص۱۲۵۴-۱۲۵۵، ملتقطاً)