banner image

Home ur Surah At Tur ayat 38 Translation Tafsir

اَلطُّوْر

At Tur

HR Background

اَمْ لَهُمْ سُلَّمٌ یَّسْتَمِعُوْنَ فِیْهِۚ-فَلْیَاْتِ مُسْتَمِعُهُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍﭤ(38)

ترجمہ: کنزالایمان یا ان کے پاس کوئی زینہ ہے جس میں چڑھ کر سن لیتے ہیں تو ان کا سننے والا کوئی روشن سند لائے۔ ترجمہ: کنزالعرفان یا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس میں چڑھ کر وہ سن لیتے ہیں ۔ (اگر ایسا ہے) تو ان کے اس طرح سننے والے کو کوئی روشن دلیل لانی چاہیے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ اَمْ لَهُمْ سُلَّمٌ: یا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے۔} ارشاد فرمایا کہ یا ان مشرکین کے پاس کوئی سیڑھی ہے اور وہ آسمان کی طرف لگی ہوئی ہے جس پر چڑھ کر وہ فرشتوں  کی باتیں  سن لیتے ہیں  اور انہیں  معلوم ہوجاتا ہے کہ کون پہلے ہلاک ہوگا اور کس کی فتح ہوگی۔اگر انہیں  اس بات کا دعویٰ ہو تو ان کے اس طرح سننے والے کو کوئی روشن دلیل لانی چاہیے جیسا کہ نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنی صداقت پر دلیل پیش فرمائی ہے۔(جلالین، الطور، تحت الآیۃ: ۳۸، ص۴۳۶، مدارک، الطور، تحت الآیۃ: ۳۸، ص۱۱۷۶، تفسیر طبری، الطور، تحت الآیۃ: ۳۸، ۱۱ / ۴۹۶، ملتقطاً)