Home ≫ ur ≫ Surah Az Zariyat ≫ ayat 22 ≫ Translation ≫ Tafsir
وَ فِیْۤ اَنْفُسِكُمْؕ-اَفَلَا تُبْصِرُوْنَ(21)وَ فِی السَّمَآءِ رِزْقُكُمْ وَ مَا تُوْعَدُوْنَ(22)
تفسیر: صراط الجنان
{وَ فِیْۤ اَنْفُسِكُمْ: اور خود تمہاری ذاتوں میں ۔} یعنی تمہاری پیدائش
کے مراحل میں ،تمہارے اَعضا کی بناوٹ اور ترتیب میں ،تمہارے جسم
کے اندرونی نظام میں ،پیدائش کے بعد مرحلہ وارتمہارے حالات کے بدلنے میں ، تمہاری شکلوں ،
صورتوں اور زبانوں کے اختلاف میں ،تمہاری ذہنی اور جسمانی
صلاحیتوں کے مختلف ہونے میں اور تمہارے ظاہر و باطن
میں اللہ تعالیٰ کی قدرت کے ایسے
بے شمار عجائبات موجود ہیں جن میں غور کر کے تم اللہ تعالیٰ کی قدرت کے بارے میں جان سکتے ہو اورجب وہ
ان عجیب و غریب چیزوں پر قدرت رکھتاہے تو اے
کافرو!تمہیں مارنے کے بعد دوبارہ زندہ کرنا اس کے لئے کیا مشکل ہے۔
{وَ فِی السَّمَآءِ
رِزْقُكُمْ: اور آسمان
میں تمہارا رزق ہے۔} ارشاد فرمایا کہ آسمان میں تمہارا رزق ہے کہ اسی
طرف سے بارش نازل کرکے زمین کو پیداوار سے مالا مال کیا جاتا ہے اور آخرت کا
وہ ثواب و عذاب بھی آسمان میں لکھا ہوا ہے جس کا تم سے دنیا میں وعدہ
کیا جاتا ہے۔( جلالین، الذّاریٰت، تحت الآیۃ: ۲۲، ص۴۳۳، ملخصاً)