banner image

Home ur Surah Az Zukhruf ayat 48 Translation Tafsir

اَلزُّخْرُف

Az Zukhruf

HR Background

وَ مَا نُرِیْهِمْ مِّنْ اٰیَةٍ اِلَّا هِیَ اَكْبَرُ مِنْ اُخْتِهَا٘-وَ اَخَذْنٰهُمْ بِالْعَذَابِ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ(48)

ترجمہ: کنزالایمان اور ہم انہیں جو نشانی دکھاتے وہ پہلے سے بڑی ہوتی اور ہم نے اُنہیں مصیبت میں گرفتار کیا کہ وہ باز آئیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ہم انہیں جو نشانی دکھاتے وہ اپنی مثل (پہلی نشانی) سے بڑی ہی ہوتی اور ہم نے انہیں مصیبت میں گرفتار کیا تاکہ وہ بازآجائیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ مَا نُرِیْهِمْ مِّنْ اٰیَةٍ اِلَّا هِیَ اَكْبَرُ مِنْ اُخْتِهَا: اور ہم انہیں  جو نشانی دکھاتے وہ اپنی مثل (پہلی نشانی) سے بڑی ہی ہوتی۔} یعنی ہر ایک نشانی اپنی خصوصیت میں  دوسری سے بڑھ چڑھ کرتھی، مراد یہ ہے کہ ایک سے ایک اعلیٰ تھی۔

{وَ اَخَذْنٰهُمْ بِالْعَذَابِ: اور ہم نے انہیں  مصیبت میں  گرفتار کیا۔} یعنی جب فرعون اور اس کی قوم نے سرکشی کی تو ہم نے انہیں  مصیبت میں  گرفتار کیا تاکہ وہ اپنی حرکتوں  سے بازآجائیں  اور کفر چھوڑ کر ایمان کو اختیار کر لیں ۔یہ عذاب قحط سالی ، طوفان اور ٹڈی وغیرہ سے کئے گئے، یہ سب حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی نشانیاں  تھیں  جو اُن کی نبوت پر دلالت کرتی تھیں  اور ان میں  ایک سے ایک بلندو بالاتھی۔( خازن، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۴۸، ۴ / ۱۰۷)

            نوٹ:اس عذاب کی تفصیل جاننے کے لئے سورۂ اَعراف کی آیت نمبر133 کے تحت تفسیر ملاحظہ فرمائیں ۔