banner image

Home ur Surah Az Zukhruf ayat 65 Translation Tafsir

اَلزُّخْرُف

Az Zukhruf

HR Background

فَاخْتَلَفَ الْاَحْزَابُ مِنْۢ بَیْنِهِمْۚ-فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنْ عَذَابِ یَوْمٍ اَلِیْمٍ(65)

ترجمہ: کنزالایمان پھر وہ گروہ آپس میں مختلف ہوگئے تو ظالموں کی خرابی ہے ایک درد ناک دن کے عذاب سے۔ ترجمہ: کنزالعرفان پھر وہ گروہ آپس میں مختلف ہوگئے تو ظالموں کیلئے ایک درد ناک دن کے عذاب کی خرابی ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَاخْتَلَفَ الْاَحْزَابُ مِنْۢ بَیْنِهِمْ: پھر وہ گروہ آپس میں  مختلف ہوگئے۔} اس آیت میں  اللہ تعالیٰ نے عیسائیوں  کے شرک بیان فرمائے ہیں ،چنانچہ آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بعد عیسائیوں  کے مختلف گروہ بن گئے ، ان میں  سے کسی نے کہا کہ حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام خدا تھے، کسی نے کہا کہ خدا کے بیٹے تھے اور کسی نے کہا کہ تین خداؤں  میں  سے تیسرے تھے۔الغرض عیسائیوں  کے یعقوبی ،نسطوری، ملکانی اور شمعونی فرقے بن گئے ۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ جنہوں  نے حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بارے میں  کفر کی باتیں  کہیں ، ان ظالموں  کیلئے قیامت کے درد ناک دن کے عذاب کی ہلاکت ہے۔( جلالین، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۶۵، ص۴۰۹، مدارک، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۶۵، ص۱۱۰۵، ملتقطاً)