Home ≫ ur ≫ Surah Az Zumar ≫ ayat 28 ≫ Translation ≫ Tafsir
قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا غَیْرَ ذِیْ عِوَجٍ لَّعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ(28)
تفسیر: صراط الجنان
{قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا: عربی زبان کا قرآن۔} یعنی اس قرآن کی
زبان عربی ہے اور یہ ایسا فصیح ہے کہ جس نے فصاحت و بلاغت کے ماہرترین افراد
کو بھی اپنی مثل بنا لانے سے عاجز کردیا اور یہ آیات کے باہمی ٹکراؤ اور اختلاف
سے پاک ہے اور اس لئے نازل ہوا تاکہ لوگ اللہ تعالیٰ
سے ڈریں اور کفر وتکذیب سے باز آئیں ۔( خازن، الزمر، تحت الآیۃ: ۲۸، ۴ / ۵۴)
قرآنِ
پاک کی یہی شان بیان کرتے ہوئے ایک اور مقام پر اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: ’’قُلْ لَّىٕنِ اجْتَمَعَتِ الْاِنْسُ وَ الْجِنُّ
عَلٰۤى اَنْ یَّاْتُوْا بِمِثْلِ هٰذَا الْقُرْاٰنِ لَا یَاْتُوْنَ بِمِثْلِهٖ وَ
لَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِیْرًا‘‘(بنی اسرائیل:۸۸)
ترجمۂ کنزُالعِرفان: تم فرماؤ: اگر آدمی اور جن سب اس بات پر
متفق ہوجائیں کہ اس قرآن کی مانند لے آئیں تو
اس کا مثل نہ لاسکیں گے اگرچہ ان میں ایک دوسرے
کا مددگار ہو۔
اور
فرماتا ہے:
’’ اَفَلَا
یَتَدَبَّرُوْنَ الْقُرْاٰنَؕ-وَ لَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَیْرِ اللّٰهِ
لَوَجَدُوْا فِیْهِ اخْتِلَافًا كَثِیْرًا‘‘(النساء:۸۲)
ترجمۂ کنزُالعِرفان: تو کیا یہ لوگ قرآن میں غور
نہیں کرتے اور اگریہ قرآن اللہ کے
علاوہ کسی اور کی طرف سے ہوتا تو ضرور اس میں بہت زیادہ اختلاف پاتے۔