banner image

Home ur Surah Fatir ayat 26 Translation Tafsir

اَلْفَاطِر

Fatir

HR Background

ثُمَّ اَخَذْتُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فَكَیْفَ كَانَ نَكِیْرِ(26)

ترجمہ: کنزالایمان پھر میں نے کافروں کو پکڑا تو کیسا ہوا میرا انکار۔ ترجمہ: کنزالعرفان پھر میں نے کافروں کی گرفت کی تو میراانکار کیسا ہوا؟

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ثُمَّ اَخَذْتُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا: پھر میں  نے کافروں  کی گرفت کی۔} یعنی پھر ہم نے ان لوگوں  کو طرح طرح کے عذابوں میں گرفتار کر کے ہلاک کر دیا جنہوں  نے ہمارے رسولوں عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی رسالت کو نہ مانا اور ہماری نشانیوں کی حقیقت کا انکار کیا اور اپنے جھٹلانے پر قائم رہے۔ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ دیکھیں  کہ انہیں  میرا عذاب دینا کیساہوا؟( تفسیر طبری، فاطر، تحت الآیۃ: ۲۶، ۱۰ / ۴۰۸، روح البیان، فاطر، تحت الآیۃ: ۲۶، ۷ / ۳۴۱، ملتقطاً)