banner image

Home ur Surah Fatir ayat 36 Translation Tafsir

اَلْفَاطِر

Fatir

HR Background

وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَهُمْ نَارُ جَهَنَّمَۚ-لَا یُقْضٰى عَلَیْهِمْ فَیَمُوْتُوْا وَ لَا یُخَفَّفُ عَنْهُمْ مِّنْ عَذَابِهَاؕ-كَذٰلِكَ نَجْزِیْ كُلَّ كَفُوْرٍ(36)

ترجمہ: کنزالایمان اور جنہوں نے کفر کیا ان کے لیے جہنم کی آگ ہے نہ ان کی قضا آئے کہ مرجائیں اور نہ ان پر اس کا عذاب کچھ ہلکا کیاجائے ہم ایسی ہی سزا دیتے ہیں ہر بڑے ناشکرے کو۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور جنہوں نے کفر کیا ان کے لیے جہنم کی آگ ہے، نہ ان پر قضا آئے کہ وہ مرجائیں اور نہ ان سے جہنم کا عذاب کچھ ہلکا کیاجائے گا، ہم ہر بڑے ناشکرے کوایسی ہی سزا دیتے ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَهُمْ نَارُ جَهَنَّمَ: اور جنہوں  نے کفر کیا ان کے لیے جہنم کی آگ ہے۔} مومنین کے اوصاف بیان کرنے کے بعد اب کفار کے بارے میں  بیان کیا جا رہا ہے کہ جنہوں  نے کفر کیا ان کے لیے جہنم کی آگ ہے، نہ ان پر قضا آئے کہ وہ مرجائیں  اور مرکر عذاب سے چھوٹ سکیں  اور نہ ان سے پلک جھپکنے کی مقدار جہنم کا عذاب کچھ ہلکا کیا جائے گا،جس طرح کی ہم نے انہیں  سزا دی ایسی ہی سزاہم ہر بڑے ناشکرے کو دیتے ہیں  ۔( جلالین مع صاوی، فاطر، تحت الآیۃ: ۳۶، ۵ / ۱۶۹۸)