banner image

Home ur Surah Ghafir ayat 65 Translation Tafsir

اَلْمُؤْمِن (اَلْغَافِر)

Surah Ghafir

HR Background

هُوَ الْحَیُّ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَادْعُوْهُ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَؕ-اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ(65)

ترجمہ: کنزالایمان وہی زندہ ہے اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں تو اُسے پوجو نرے اُسی کے بندے ہوکر سب خوبیاں اللہ کو جو سارے جہان کا رب۔ ترجمہ: کنزالعرفان وہی زندہ ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں تو اس کی عبادت کرو،خالص اسی کے بندے ہوکر،تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں جو سارے جہانوں کا رب ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{هُوَ الْحَیُّ: وہی زندہ ہے۔} یعنی اللہ تعالیٰ کی شان یہ ہے کہ وہی ذاتی طور پر زندہ ہے جبکہ اسے موت آ نا اور اس کا فنا ہو جانا محال ہے اور ذات ،صفات اور اَفعال میں  چونکہ ا س کا کوئی مقابل نہیں  اِ س لئے اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود ہی نہیں  ،لہٰذا اے لوگو!تم اخلاص کے ساتھ صرف اسی کی عبادت کرو اور یوں  کہو کہ تمام تعریفیں  اس اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں  جو سارے جہاں  کا رب ہے۔( تفسیرکبیر، المؤمن، تحت الآیۃ: ۶۵، ۹ / ۵۳۰، روح البیان، المؤمن، تحت الآیۃ: ۶۵، ۸ / ۲۰۶، ملتقطاً)