banner image

Home ur Surah Luqman ayat 11 Translation Tafsir

لُقْمٰن

Luqman

HR Background

هٰذَا خَلْقُ اللّٰهِ فَاَرُوْنِیْ مَا ذَا خَلَقَ الَّذِیْنَ مِنْ دُوْنِهٖؕ-بَلِ الظّٰلِمُوْنَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ(11)

ترجمہ: کنزالایمان یہ تو الله کا بنایا ہوا ہے مجھے وہ دکھاؤ جو اس کے سوا اوروں نے بنایا بلکہ ظالم کھلی گمراہی میں ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان یہ تو الله کا بنایا ہوا ہے تو (اے مشرکو!) تم مجھے کوئی ایسی چیز دکھاؤ جو الله کے سوا اوروں نے بنائی ہو بلکہ ظالم کھلی گمراہی میں ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ هٰذَا خَلْقُ اللّٰهِ: یہ تو اللہ کا بنایا ہوا ہے۔} یعنی اللہ تعالیٰ نے تواپنی کامل قدرت اور انتہاء کو پہنچی ہوئی حکمت سے یہ تمام چیزیں  پیدافرمائی ہیں جنہیں  تم بھی دیکھتے ہو،اب تم بتاؤکہ تم لوگ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے کی بجائے جن بتوں  کی عبادت کرتے اورانہیں  پوجتے ہو، انہوں  نے ایساکونساکمال دکھایاہے جس کی وجہ سے تم نے انہیں  عبادت کا مستحق سمجھ لیا اور ان کی پوجا کرنے میں  مصروف ہوگئے ،ان کافروں  کا حق سے دور ہونا اور گمراہی میں  مبتلا ہونا واضح ہے۔