banner image

Home ur Surah Luqman ayat 9 Translation Tafsir

لُقْمٰن

Luqman

HR Background

اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ جَنّٰتُ النَّعِیْمِ(8)خٰلِدِیْنَ فِیْهَاؕ-وَعْدَ اللّٰهِ حَقًّاؕ-وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ(9)

ترجمہ: کنزالایمان بیشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے اُن کے لیے چین کے باغ ہیں ۔ ہمیشہ اُن میں رہیں گے الله کا وعدہ ہے سچا اور وہی عزت و حکمت والا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک جو ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کیے ان کے لیے نعمتوں کے باغات ہیں ۔ ہمیشہ ان میں رہیں گے، (یہ) الله کا سچاوعدہ ہے اور وہی عزت والا، حکمت والا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ: بیشک جو ایمان لائے اور انہوں  نے اچھے کام کیے۔} کافروں  کی سزا ذکر کرنے کے بعد یہاں  سے نیک اعمال کرنے والے مسلمانوں  کی جزا بیان کی جا رہی ہے ،چنانچہ اس آیت اور اس کے بعد والی آیت میں  ارشاد فرمایا’’بے شک وہ لوگ جو ہماری آیتوں  پر ایمان لاتے ہیں  اور ان کے تقاضوں  کے مطابق عمل کرتے ہیں  ان کے لئے نعمتوں  اور چین کے ایسے باغات ہیں  جن میں  وہ ہمیشہ رہیں  گے،یہ ان سے اللہ تعالیٰ کا سچا وعدہ ہے اور اس کی شان یہ ہے کہ کوئی اسے وعدہ پورا کرنے سے روک نہیں  سکتا اور ا س کا ہر فعل حکمت اور مَصلحت کے تمام تر تقاضوں  کے عین مطابق ہے۔( روح البیان، لقمان، تحت الآیۃ: ۸-۹، ۷ / ۶۶-۶۷)