banner image

Home ur Surah Maryam ayat 29 Translation Tafsir

مَرْيَم

Maryam

HR Background

فَاَشَارَتْ اِلَیْهِؕ-قَالُوْا كَیْفَ نُكَلِّمُ مَنْ كَانَ فِی الْمَهْدِ صَبِیًّا(29)

ترجمہ: کنزالایمان اس پر مریم نے بچے کی طرف اشارہ کیا وہ بولے ہم کیسے بات کریں اس سے جو پالنے میں بچہ ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اس پر مریم نے بچے کی طرف اشارہ کردیا ۔ وہ بولے :ہم اس سے کیسے بات کریں ؟جو ابھی ماں کی گود میں بچہ ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَاَشَارَتْ اِلَیْهِ:اس پر مریم نے بچے کی طرف اشارہ کردیا ۔} جب لوگوں  نے حضرت مریم  رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہا سے تفصیل پوچھنی چاہی تو چونکہ آپ رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہانے  اللہ تعالیٰ کے حکم سے چپ کاروزہ رکھا ہوا تھا اس لئے آپ نے حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی طرف اشارہ کرکے کہا کہ اگر کچھ پوچھنا ہے تواس بچے سے پوچھ لویہ جواب دے گا۔ اس پر لوگوں  کو غصہ آیا اور انہو ں  نے کہا کہ جوبچہ ابھی پیدا ہوا ہے وہ کیسے ہم سے بات کرے گا! کیا تم ہم سے مذاق کر رہی ہو؟ یہ گفتگوسن کر حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے دودھ پینا چھوڑ دیا اور بائیں  ہاتھ پر ٹیک لگا کر لوگوں  کی طرف متوجہ ہوئے اور سیدھے ہاتھ مبارک سے اشارہ کرکے بات کرنا شروع کی۔( روح البیان، مریم، تحت الآیۃ: ۲۹، ۵ / ۳۳۰، خازن، مریم، تحت الآیۃ: ۲۹، ۳ / ۲۳۳-۲۳۴، ملتقطاً)