banner image

Home ur Surah Maryam ayat 81 Translation Tafsir

مَرْيَم

Maryam

HR Background

وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً لِّیَكُوْنُوْا لَهُمْ عِزًّا(81)

ترجمہ: کنزالایمان اور اللہ کے سوا اور خدا بنالئے کہ وہ انہیں زور دیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور انہوں نے اللہ کے سوا کئی اور معبود بنالئے تا کہ وہ ان کیلئے سفارشی بن جائیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً:اور انہوں  نے  اللہ کے سوا کئی اور معبود بنالئے ۔} اس سے پہلی آیات میں  حشر و نشر کا مسئلہ بیان ہوا اور اب یہاں  سے بتوں  کے پجاریوں  کا رد کیا جا رہا ہے،چنانچہ ارشاد فرمایا کہ قریش کے مشرکوں  نے  اللہ تعالیٰ کی بجائے بتوں  کو اپنا معبود بنالیا اور وہ اس امید پر ان کی عبادت کرنے لگے کہ وہ ان کیلئے سفارشی بن جائیں  اور ان کی مدد کریں  اور انہیں  عذاب سے بچائیں ۔( خازن، مریم، تحت الآیۃ: ۸۱، ۳ / ۲۴۶، مدارک، مریم، تحت الآیۃ: ۸۱، ص۶۸۳، ملتقطاً)