banner image

Home ur Surah Maryam ayat 88 Translation Tafsir

مَرْيَم

Maryam

HR Background

وَ قَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَدًاﭤ(88)لَقَدْ جِئْتُمْ شَیْــٴًـا اِدًّا(89)

ترجمہ: کنزالایمان اور کافر بولے رحمٰن نے اولاد اختیار کی۔ بیشک تم حد کی بھاری بات لائے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور کافروں نے کہا: رحمٰن نے اولاد اختیار کی ہے۔ بیشک تم انتہائی ناپسندیدہ بات لائے ہو۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ قَالُوا:اور کافر وں  نے کہا۔} اس سے پہلے بتوں  کی پوجا کرنے والوں  کا رد کیا گیا اور اب ایک بار پھر ان لوگوں  کا رد کیا جارہا ہے جو  اللہ تعالیٰ کے لئے اولاد ثابت کرتے ہیں  ، چنانچہ ارشاد فرمایا کہ کافر وں  نے یہ کہا: رحمٰن نے اولاد اختیار کی ہے۔ اس آیت میں  حضرت عزیر عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو  اللہ تعالیٰ کا بیٹا کہنے والے یہودی، حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو  اللہ تعالیٰ کا بیٹاکہنے والے عیسائی اور فرشتوں  کو  اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں  کہنے والے مشرکینِ عرب سبھی داخل ہیں ۔( تفسیرکبیر، مریم، تحت الآیۃ: ۸۸، ۷ / ۵۶۶)