banner image

Home ur Surah Muhammad ayat 29 Translation Tafsir

مُحَمَّد

Muhammad

HR Background

اَمْ حَسِبَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ اَنْ لَّنْ یُّخْرِ جَ اللّٰهُ اَضْغَانَهُمْ(29)

ترجمہ: کنزالایمان کیا جن کے دلوں میں بیماری ہے اس گھمنڈ میں ہیں کہ اللہ ان کے چھپے بَیر ظاہر نہ فرمائے گا۔ ترجمہ: کنزالعرفان کیا جن کے دلوں میں بیماری ہے وہ اس گھمنڈ میں ہیں کہ اللہ ان کے چھپے ہوئے بغض و کینے کو ظاہر نہ فرمائے گا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَلَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ: جن کے دلوں  میں  بیماری ہے۔} یعنی وہ لوگ جن کے دلوں  میں  نفاق کی بیماری ہے کیا وہ اس گُھمنڈ میں  ہیں  کہ اسلام اور مسلمانوں  کے خلاف ان کے دلوں  میں  موجود نفرت و عداوت کو اللہ تعالیٰ اپنے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور مسلمانوں  کے سامنے ظاہر نہیں  فرمائے گا اور ان کے معاملات اسی طرح چھپے رہیں  گے، ایسا نہیں  ہے بلکہ اللہ تعالیٰ انہیں  رسوا فرمائے گا اور ان کا پردہ فاش فرما دے گا۔( روح البیان، محمد، تحت الآیۃ: ۲۹، ۸ / ۵۲۰، مدارک، محمد، تحت الآیۃ: ۲۹، ص۱۱۳۷، ملتقطاً)