Home ≫ ur ≫ Surah Qaf ≫ ayat 37 ≫ Translation ≫ Tafsir
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَذِكْرٰى لِمَنْ كَانَ لَهٗ قَلْبٌ اَوْ اَلْقَى السَّمْعَ وَ هُوَ شَهِیْدٌ(37)
تفسیر: صراط الجنان
{اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ
لَذِكْرٰى: بیشک اس
میں نصیحت ہے۔} یعنی اس سور ت میں سابقہ امتوں کی ہلاکت
وغیرہ کا جو بیان ہوا اس میں بیشک اُس شخص کے لیے نصیحت ہے جو (حق قبول کرنے
والا) دِل رکھتا ہو یا قرآن
اور نصیحت کو توجہ سے سنے اوردل و دماغ سے متوجہ وحاضر ہو۔( روح البیان، ق، تحت الآیۃ: ۳۷، ۹ / ۱۳۵، ملخصاً)
اس
سے معلوم ہواکہ وعظ و نصیحت اور عبرت سے وہی فائدہ اٹھا سکتا ہے جس کے پاس عبرت
پکڑنے والا دل ہو،غور سے سننے والے کان ہوں اور وہ دل سے حاضر رہ کر
وعظ و نصیحت سنے ۔حضرت شبلی رَحْمَۃُاللہ
تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں کہ
قرآن کی نصیحتوں سے فیض حاصل کرنے کے لئے دل ایسے حاضرہونا چاہیے کہ اس
میں پلک جھپکنے کی مقدار بھی غفلت نہ آئے۔