Home ≫ ur ≫ Surah Sad ≫ ayat 19 ≫ Translation ≫ Tafsir
وَ الطَّیْرَ مَحْشُوْرَةًؕ-كُلٌّ لَّهٗۤ اَوَّابٌ(19)
تفسیر: صراط الجنان
{وَ الطَّیْرَ
مَحْشُوْرَةً:
اور جمع کئے ہوئے پرندے۔} یعنی ہر جانب سے جمع کئے ہوئے پرندے حضرت داؤد عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے تابع
کردئیے،پہاڑ اور پرندے سبھی آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے فرمانبردار تھے۔ حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ
اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے کہ جب حضرت داؤد عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام تسبیح کرتے تو پہاڑ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے ساتھ تسبیح کرتے
اور پرندے بھی آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے پاس جمع ہو کر تسبیح کرتے۔( مدارک، ص، تحت الآیۃ: ۱۹، ص۱۰۱۷)
نوٹ: حضرت داؤد عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے لئے
پہاڑوں اور پرندوں کی تسخیر کا ذکر سورۂ اَنبیاء ،آیت
نمبر 79 اور سورۂ سبا،آیت نمبر10میں بھی گزر
چکا ہے۔