Home ≫ ur ≫ Surah Sad ≫ ayat 53 ≫ Translation ≫ Tafsir
هٰذَا مَا تُوْعَدُوْنَ لِیَوْمِ الْحِسَابِ(53)اِنَّ هٰذَا لَرِزْقُنَا مَا لَهٗ مِنْ نَّفَادٍ(54)
تفسیر: صراط الجنان
{هٰذَا مَا تُوْعَدُوْنَ: یہ وہ ہے جس کا تمہیں وعدہ کیا جاتا ہے۔} یعنی فرشتے ان سے
کہیں گے :اے پرہیزگارو!یہ ثواب اور نعمتیں وہ ہیں جن کا حساب کے دن کے لئے
نبی عَلَیْہِ السَّلَام کی زبان سے تمہیں وعدہ کیا جاتا ہے ۔(روح البیان، ص، تحت الآیۃ: ۵۳، ۸ / ۴۹-۵۰)
{اِنَّ هٰذَا لَرِزْقُنَا: بیشک یہ ہمارا رزق ہے۔} یعنی پرہیزگاروں کے
لئے جو اِنعام واِکرام ذکر کیا گیا یہ ہمارا عطا کردہ رزق ہے اوریہ
ہمیشہ باقی رہے گا ۔