banner image

Home ur Surah Taha ayat 51 Translation Tafsir

قَالَ فَمَا بَالُ الْقُرُوْنِ الْاُوْلٰى(51)

ترجمہ: کنزالایمان بولا اگلی سنگتوں کا کیا حال ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان فرعون بولا: پہلی قوموں کا کیا حال ہے؟

تفسیر: ‎صراط الجنان

{قَالَ:فرعون بولا۔} جب حضرت موسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی وحدانیت اور اس کے رب عَزَّوَجَلَّ ہونے پر اتنی واضح دلیل دی توفرعون گھبرا گیا اور اس کواپنی خود ساختہ خدائی تباہ ہوتی نظر آئی تو اس نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی توجہ بدلنے کے لیے آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کودوسری باتوں  میں  الجھانے لگا اور کہنے لگا کہ جو پہلی قومیں  گزر چکی ہیں  مثلاً قومِ عاد، قومِ ثمودوغیرہ اور وہ بتوں  کوپوجتی تھیں  اور مرنے کے بعد زندہ کیے جانے کی منکر تھیں  ان کا کیا ہوا۔( خازن، طہ، تحت الآیۃ: ۵۱، ۳ / ۲۵۵)