banner image

Home ur Surah Taha ayat 79 Translation Tafsir

وَ اَضَلَّ فِرْعَوْنُ قَوْمَهٗ وَ مَا هَدٰى(79)

ترجمہ: کنزالایمان اور فرعون نے اپنی قوم کو گمراہ کیا اور راہ نہ دکھائی۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور فرعون نے اپنی قوم کو گمراہ کیا اور راہ نہ دکھائی۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اَضَلَّ فِرْعَوْنُ قَوْمَهٗ:اور فرعون نے اپنی قوم کو گمراہ کیا۔} یعنی فرعون نے اپنی قوم کو ایسا راستہ دکھایا جس پر چل کر وہ دین اور دنیا دونوں  میں  نقصان اٹھا گئے کہ کفر کی وجہ سے وہ دنیا میں  ہولناک عذاب میں  مبتلا ہو کر مر گئے اور اب وہ آخرت کے اَبدی عذاب کا سامنا کر رہے ہیں  اور فرعون نے اپنی قوم کو کبھی ایسا راستہ نہ دکھایا جس پر چل کر وہ دین اور دنیا کی بھلائیوں  تک پہنچ جاتے۔(ابو سعود، طہ، تحت الآیۃ: ۷۹،  ۳ / ۴۸۰)

            اس سے معلوم ہو ا کہ قوم کے دینی اور دُنْیَوی نقصان یا بھلائی میں  قوم کے سربراہ اور حکمران کا انتہائی اہم کردار ہوتا ہے، اگر یہ سدھر جائے تو قوم دنیا میں  بھی حقیقی کامیابی پا سکتی ہے اور آخرت میں  بھی حقیقی فلاح سے سرفراز ہو سکتی ہے اور اگر یہ بگڑ جائے تو قوم دینی اور دنیوی دونوں اعتبار سے بے پناہ نقصان اٹھاتی ہے ۔