banner image

Home ur Surah Taha ayat 8 Translation Tafsir

اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَؕ-لَهُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰى(8)

ترجمہ: کنزالایمان اللہ کہ اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں اسی کے ہیں سب اچھے نام۔ ترجمہ: کنزالعرفان وہ اللہ ہے ، اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔ سب اچھے نام اسی کے ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ:وہ  اللہ ہے ، اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔}یعنی  اللہ تعالیٰ معبودِ حقیقی ہے اس کے سوا کوئی خدا نہیں  اوروہ حقیقتاً واحد ہے اور اَسماء و صِفات کی کثرت اس کی ذات کو تعبیر کرنے کے مختلف ذرائع ہیں  ۔یہ نہیں  کہ صفات کی کثرت ذات کی کثرت پر دلالت کرے جیسے کسی آدمی کو کہیں  کہ یہ عالم بھی ہے اور سخی بھی تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ اسے عالم بھی کہہ سکتے ہیں  اور سخی بھی ، نہ یہ کہ دو نام رکھنے سے وہ ایک سے دو آدمی بن گئے۔