banner image

Home ur Surah Taha ayat 99 Translation Tafsir

كَذٰلِكَ نَقُصُّ عَلَیْكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ مَا قَدْ سَبَقَۚ-وَ قَدْ اٰتَیْنٰكَ مِنْ لَّدُنَّا ذِكْرًا(99)

ترجمہ: کنزالایمان ہم ایسا ہی تمہارے سامنے اگلی خبریں بیان فرماتے ہیں اور ہم نے تم کو اپنے پاس سے ایک ذکر عطا فرمایا۔ ترجمہ: کنزالعرفان ۔ (اے حبیب!)ہم تمہارے سامنے اسی طرح پہلے گزری ہوئی خبریں بیان کرتے ہیں اور بیشک ہم نے تمہیں اپنے پاس سے ایک ذکر عطا فرمایا ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ كَذٰلِكَ نَقُصُّ عَلَیْكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ:ہم تمہارے سامنے اسی طرح خبریں  بیان کرتے ہیں ۔}اس سے پہلی آیات میں  فرعون اور سامری کے ساتھ ہونے والا حضرت موسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا واقعہ بیان کیا گیا اور اب یہاں  سے ارشاد فرمایا گیا کہ اے حبیب!صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ،جس طرح ہم نے آپ کے سامنے یہ واقعات بیان کئے اسی طرح ہم آپ کے سامنے سابقہ امتوں  کی خبریں  اور ان کے احوال بیان کرتے ہیں  تاکہ آپ کی شان ، آپ کی نشانیوں ا ور معجزات میں  اضافہ ہو اور لوگ ان میں  زیادہ غوروفکر کر سکیں  اور بے شک ہم نے آپ کو اپنے پاس سے قرآن کریم عطافرمایا کہ یہ ذکر ِعظیم ہے اور جو اس کی طرف متوجہ ہو اس کے لئے اس کتابِ کریم میں  نجات اور برکتیں  ہیں  اور اس مقدس کتاب میں  سابقہ امتوں  کے ایسے حالات کا ذکر و بیان ہے جو فکر کرنے اور عبرت حاصل کرنے کے لائق ہیں۔(تفسیرکبیر، طہ، تحت الآیۃ: ۹۹، ۸ / ۹۷، مدارک، طہ، تحت الآیۃ: ۹۹، ص۷۰۲، ملتقطاً)