banner image

Home ur Surah Yasin ayat 36 Translation Tafsir

سُبْحٰنَ الَّذِیْ خَلَقَ الْاَزْوَاجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنْۢبِتُ الْاَرْضُ وَ مِنْ اَنْفُسِهِمْ وَ مِمَّا لَا یَعْلَمُوْنَ(36)

ترجمہ: کنزالایمان پاکی ہے اسے جس نے سب جوڑے بنائے ان چیزوں سے جنہیں زمین اگاتی ہے اور خود ان سے اور ان چیزوں سے جن کی انہیں خبر نہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان پاک ہے وہ جس نے سب جوڑے بنائے ،زمین کی اگائی ہوئی چیزوں سے اور لوگوں سے اور ان چیزوں سے جنہیں وہ جانتے بھی نہیں ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{سُبْحٰنَ الَّذِیْ خَلَقَ الْاَزْوَاجَ كُلَّهَا: پاک ہے وہ جس نے سب جوڑے بنائے۔} یہاں  آیت میں  اَزواج سے مراد اَصناف اور اَقسام ہیں  اور ازواج کو اَنواع اس لئے کہا جاتا ہے کہ ہر نَوع اپنی قسم کا جوڑا ہے۔آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ شریک سے اور ہر نقص و عیب سے پاک ہے جس نے تمام اصناف اور انواع کو پیدا فرمایا،ان میں  سے کچھ وہ ہیں  جنہیں  زمین اگاتی ہے جیسے اناج،پھل اور نباتات وغیرہ،اور کچھ وہ ہیں  جن کا تعلق خود لوگوں  کے نفسوں  سے ہے جیسے ان کی مذکر اور مؤنث اولاد اورکچھ وہ ہیں  جن کی انسانوں  کو خبر بھی نہیں  ہے۔( روح البیان، یس، تحت الآیۃ: ۳۶، ۷ / ۳۹۵)