banner image

Home ur Surah Yasin ayat 66 Translation Tafsir

وَ لَوْ نَشَآءُ لَطَمَسْنَا عَلٰۤى اَعْیُنِهِمْ فَاسْتَبَقُوا الصِّرَاطَ فَاَنّٰى یُبْصِرُوْنَ(66)

ترجمہ: کنزالایمان اور اگر ہم چاہتے تو ان کی آنکھیں مٹادیتے پھر لپک کر رستے کی طرف جاتے تو انہیں کچھ نہ سوجھتا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اگر ہم چاہتے تو ان کی آنکھیں مٹادیتے تو وہ جلدی سے راستے کی طرف جاتے تو کہاں سے دکھائی دیتا؟

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَوْ نَشَآءُ لَطَمَسْنَا عَلٰۤى اَعْیُنِهِمْ: اور اگر ہم چاہتے تو ان کی آنکھیں  مٹادیتے۔} یعنی جہنم کا عذاب تو آخرت میں  ہو گا جبکہ اگر ہم چاہتے تو دنیا میں  بھی ان کے کفر کی سزا کے طور پر ان کی آنکھیں  مٹا کر انہیں  اندھا کردیتے ،پھر وہ جلدی سے راستے کی طرف چلنے کے لئے جاتے تو انہیں  کہاں  سے دکھائی دیتا کیونکہ ہم نے تو انہیں  اندھا کر دیا تھا،لیکن ہم نے ایسا نہ کیا اور اپنے فضل و کرم سے آنکھ کی نعمت ان کے پاس باقی رکھی، تو اب ان پر حق یہ ہے کہ وہ شکر گزاری کریں  کفر نہ کریں۔( خازن، یس، تحت الآیۃ: ۶۶، ۴ / ۱۱، جمل، یس، تحت الآیۃ: ۶۶، ۶ / ۳۰۵، ملتقطاً)