banner image

Home ur Surah Ad Dukhan ayat 19 Translation Tafsir

اَلدُّخَان

Ad Dukhan

HR Background

وَّ اَنْ لَّا تَعْلُوْا عَلَى اللّٰهِۚ-اِنِّیْۤ اٰتِیْكُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ(19)

ترجمہ: کنزالایمان اور اللہ کے مقابل سرکشی نہ کرو میں تمہارے پاس ایک روشن سند لاتا ہوں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور یہ کہ اللہ کے مقابلے میں سرکشی نہ کرو۔بیشک میں تمہارے پاس روشن دلیل لاتا ہوں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اَنْ لَّا تَعْلُوْا عَلَى اللّٰهِ: اور یہ کہ اللہ کے مقابلے میں  سرکشی نہ کرو۔} حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے فرعون سے فرمایا کہ تم اللہ تعالیٰ کی وحی،اس کے رسول اور اس کے بندوں کی توہین کر کے اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں سرکشی نہ کرو، بیشک میں تمہارے پاس اللہ تعالیٰ کی طرف سے معجزات کی صورت میں اپنی نبوت اور رسالت کی سچائی کی روشن دلیل لاتا ہوں جس کا انکار کرنے کی کوئی صورت نہیں ۔(روح البیان، الدخان، تحت الآیۃ: ۱۹، ۸ / ۴۱۰، مدارک، الدخان، تحت الآیۃ: ۱۹، ص۱۱۱۱، ملتقطاً)