banner image

Home ur Surah Ad Dukhan ayat 20 Translation Tafsir

اَلدُّخَان

Ad Dukhan

HR Background

وَ اِنِّیْ عُذْتُ بِرَبِّیْ وَ رَبِّكُمْ اَنْ تَرْجُمُوْنِ(20)وَ اِنْ لَّمْ تُؤْمِنُوْا لِیْ فَاعْتَزِلُوْنِ(21)

ترجمہ: کنزالایمان اور میں پناہ لیتا ہوں اپنے رب اور تمہارے رب کی اس سے کہ تم مجھے سنگسار کرو ۔ اور اگر تم میرا یقین نہ لاؤ تو مجھ سے کنارے ہوجاؤ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور میں نے اس بات سے اپنے رب اور تمہارے رب کی پناہ لی کہ تم مجھے سنگسار کرو۔ اور اگر تم مجھ پر یقین نہ کرو تو مجھ سے الگ ہوجاؤ ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اِنِّیْ عُذْتُ بِرَبِّیْ وَ رَبِّكُمْ: اور میں نے اپنے رب اور تمہارے رب کی پناہ لی۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے یہ فرمایا تو فرعونیوں نے آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو قتل کی دھمکی دی اور کہا کہ ہم تمہیں سنگسار کردیں گے۔اس پر آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے فرمایا’’ میرا تو کل اور اعتماد اس پر ہے جو میرا رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے، مجھے تمہاری دھمکی کی کچھ پروا نہیں،اللہ تعالیٰ مجھے بچانے والا ہے اور اگر تم میری تصدیق نہیں  کرتے تو مجھ سے الگ ہوجاؤ اور مجھے ایذا پہنچانے کی کوشش نہ کرو ۔(مدارک، الدخان، تحت الآیۃ: ۲۰-۲۱، ص۱۱۱۱، جلالین، الدخان، تحت الآیۃ: ۲۰-۲۱، ص۴۱۱، ملتقطاً)