banner image

Home ur Surah Ad Dukhan ayat 38 Translation Tafsir

اَلدُّخَان

Ad Dukhan

HR Background

وَ مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا لٰعِبِیْنَ(38)

ترجمہ: کنزالایمان اور ہم نے نہ بنائے آسمان اور زمین اور جو کچھ اُن کے درمیان ہے کھیل کے طور پر ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کو کھیل کے طور پرنہیں بنایا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا لٰعِبِیْنَ: اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کو کھیل کے طور پرنہیں  بنایا۔}  ارشاد فرمایا کہ ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کو ایسے ہی کھیل کے طور پر بے مقصدنہیں  بنایا کیونکہ اگر مرنے کے بعد اٹھنا اور حساب و ثواب نہ ہو تو مخلوق کی پیدائش محض فنا کے لئے ہوگی اور یہ عبث و لعب ہے ،تو اس دلیل سے ثابت ہوا کہ اس دنیوی زندگی کے بعد اخروی زندگی ضرور ہے جس میں  اعمال کاحساب ہو گا اور ان کی جزا ملے گی۔( مدارک، الدخان، تحت الآیۃ: ۳۸، ص۱۱۱۳، بیضاوی، الدخان، تحت الآیۃ: ۳۸، ۵ / ۱۶۳، ملتقطاً)