banner image

Home ur Surah Ad Dukhan ayat 39 Translation Tafsir

اَلدُّخَان

Ad Dukhan

HR Background

مَا خَلَقْنٰهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ(39)

ترجمہ: کنزالایمان ہم نے اُنہیں نہ بنایا مگر حق کے ساتھ لیکن ان میں اکثر جانتے نہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان ہم نے انہیں حق کے ساتھ ہی بنایالیکن ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{مَا خَلَقْنٰهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ: ہم نے انہیں  حق کے ساتھ ہی بنایا۔} ارشاد فرمایا کہ ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کوحق کے ساتھ ہی بنایا تاکہ لوگوں  کو فرمانبرداری کرنے پر ثواب دیں  اور نافرمانی کرنے پر عذاب  کریں  لیکن کفارِ مکہ میں  سے اکثر لوگ غفلت اور غورو فکر نہ کرنے کے باعث جانتے نہیں  کہ آسمان و زمین پید اکرنے کی حکمت یہ ہے اور حکیم کا کوئی فعل بیکار نہیں  ہوتا۔( خازن، الدخان، تحت الآیۃ: ۳۹، ۴ / ۱۱۶، روح البیان، الدخان، تحت الآیۃ: ۳۹، ۸ / ۴۲۳، ملتقطاً)