banner image

Home ur Surah Ad Dukhan ayat 48 Translation Tafsir

اَلدُّخَان

Ad Dukhan

HR Background

خُذُوْهُ فَاعْتِلُوْهُ اِلٰى سَوَآءِ الْجَحِیْمِ(47)ثُمَّ صُبُّوْا فَوْقَ رَاْسِهٖ مِنْ عَذَابِ الْحَمِیْمِﭤ(48)

ترجمہ: کنزالایمان اسے پکڑو ٹھیک بھڑکتی آگ کی طرف بزور گھسیٹتے لے جاؤ۔ پھر اس کے سر کے اوپر کھولتے پانی کا عذاب ڈالو۔ ترجمہ: کنزالعرفان اسے پکڑوپھر سختی کے ساتھ اسے بھڑکتی آگ کے درمیان کی طرف گھسیٹتے لے جاؤ۔ پھر اس کے سر کے اوپر کھولتے پانی کا عذاب ڈالو ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{خُذُوْهُ: اسے پکڑو۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ(حساب و کتاب کے بعد) جہنم کے فرشتوں  کو حکم دیا جائے گا کہ اس گناہگار کو پکڑو ،پھر سختی کے ساتھ اسے بھڑکتی آگ کے درمیان کی طرف گھسیٹتے ہوئے لے جاؤ، پھر اس کے سر کے اوپر کھولتا ہوا پانی ڈالو تاکہ اس کی شدت سے اسے عذاب پہنچے۔ (جلالین، الدخان، تحت الآیۃ: ۴۷-۴۸، ص۴۱۲، مدارک، الدخان، تحت الآیۃ: ۴۷-۴۸، ص۱۱۱۴، ملتقطاً)

          نوٹ:جہنم کے کھولتے ہوئے پانی کی کیفیت کے بارے میں  جاننے کے لئے سورہِ حج کی آیت نمبر19اور 20کی تفسیر ملاحظہ فرمائیں ۔