banner image

Home ur Surah Ad Dukhan ayat 49 Translation Tafsir

اَلدُّخَان

Ad Dukhan

HR Background

ذُقْ ﳐ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْكَرِیْمُ(49)اِنَّ هٰذَا مَا كُنْتُمْ بِهٖ تَمْتَرُوْنَ(50)

ترجمہ: کنزالایمان چکھ ہاں ہاں تو ہی بڑا عزت والا کرم والا ہے۔ بیشک یہ ہے وہ جس میں تم شبہ کرتے تھے۔ ترجمہ: کنزالعرفان چکھ۔ تو تَوبڑا عزت والا، کرم والا ہے۔ بیشک یہ وہ ہے جس میں تم شک کرتے تھے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ذُقْ: چکھ۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب اس جہنمی کے سر پر کھولتا ہوا پانی ڈالا جائے گا تو اس وقت ا س کی تذلیل اور توہین کرتے ہوئے اس سے کہا جائے گا: اس ذلت اور اِہانت والے عذاب کوچکھ، تواپنے گمان میں  اپنی قوم کے نزدیک بڑا عزت والا کرم والا ہے، تو یہ تیری تعظیم ہو رہی ہے ۔ مفسرین فرماتے ہیں  :ابو جہل نے رسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سے کہا:مکہ کے ان دو پہاڑوں  کے درمیان مجھ سے زیادہ عزت والا اور کرم والا کوئی نہیں  تو خدا کی قسم! آپ اور آپ کا رب میرا کچھ نہیں  بگاڑ سکتے۔اس کے لئے وعید کے طور پر یہ آیت نازل ہوئی اور اسے عذاب کے وقت یہ طعنہ دیا جائے گا۔

             اگلی آیت میں  فرمایا گیا کہ کفار سے یہ بھی کہا جائے گا: بیشک جو عذاب تم دیکھ رہے ہو یہ وہ عذاب ہے جس میں  تم شک کرتے تھے اور اس پر ایمان نہیں  لاتے تھے۔(روح البیان، الدخان، تحت الآیۃ: ۴۹-۵۰، ۸ / ۴۲۸، خازن، الدخان، تحت الآیۃ: ۴۹-۵۰، ۴ / ۱۱۶، ملتقطاً)