banner image

Home ur Surah Al Juma ayat 10 Translation Tafsir

اَلْجُمُعَة

Surah Al Juma

HR Background

فَاِذَا قُضِیَتِ الصَّلٰوةُ فَانْتَشِرُوْا فِی الْاَرْضِ وَ ابْتَغُوْا مِنْ فَضْلِ اللّٰهِ وَ اذْكُرُوا اللّٰهَ كَثِیْرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ(10)

ترجمہ: کنزالایمان پھر جب نماز ہوچکے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو اور اللہ کو بہت یاد کرو اس امید پر کہ فلاح پاؤ۔ ترجمہ: کنزالعرفان پھر جب نماز پوری ہوجائے تو زمین میں پھیل جاؤ اوراللہ کا فضل تلاش کرو اوراللہ کو بہت یاد کرو اس امید پر کہ تم کامیاب ہوجاؤ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَاِذَا قُضِیَتِ الصَّلٰوةُ: پھر جب نماز پوری ہوجائے۔ } یعنی جب نماز پوری ہو جائے تو اب تمہارے لئے جائز ہے کہ معاش کے کاموں  میں  مشغول ہو جاؤ یا علم حاصل کرنے ،مریض کی عیادت کرنے ،جنازے میں  شرکت کرنے ، علماء کی زیارت کرنے اور ان جیسے دیگر کاموں  میں  مشغول ہو کر نیکیاں  حاصل کرو اور نماز کے علاوہ بھی ہر حال میں  اللّٰہ تعالیٰ کو یاد کیا کرو تاکہ تمہیں  کامیابی نصیب ہو۔( خازن، الجمعۃ، تحت الآیۃ: ۱۰، ۴ / ۲۶۸، مدارک، الجمعۃ، تحت الآیۃ: ۱۰، ص۱۲۴۱، ملتقطاً)