banner image

Home ur Surah Al Ahzab ayat 42 Translation Tafsir

اَلْاَحْزَاب

Al Ahzab

HR Background

وَّ سَبِّحُوْهُ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًا(42)

ترجمہ: کنزالایمان اور صبح و شام اس کی پاکی بولو۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور صبح و شام اس کی پاکی بیان کرو۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ سَبِّحُوْهُ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًا: اور صبح و شام اس کی پاکی بیان کرو۔} ارشاد فرمایا کہ صبح و شام ہر نقص و عیب سے اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرو۔یہاں  صبح اور شام کا خاص طور پرذکر اس لئے ہو ا کہ یہ دونوں اوقات دن اور رات کے فرشتوں  کے جمع ہونے کے وقت ہیں  اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ صبح اور شام یعنی دن کے دونوں  اَطراف کا ذکر کرنے سے ذکر کی مُداوَمَت کی طرف اشارہ فرمایا گیا ہے، یعنی ہمیشہ ذکر کرو ۔نیز بعض مفسرین نے صبح و شام اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے سے پانچوں  نمازوں  کو ادا کرنا بھی مراد لیا ہے۔(روح البیان ، الاحزاب ، تحت الآیۃ: ۴۲ ، ۷ / ۱۹۳ ، مدارک ، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۴۲، ص۹۴۴، خازن، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۴۲، ۳ / ۵۰۴، ملتقطاً)