banner image

Home ur Surah Al Ahzab ayat 68 Translation Tafsir

اَلْاَحْزَاب

Al Ahzab

HR Background

وَ قَالُوْا رَبَّنَاۤ اِنَّاۤ اَطَعْنَا سَادَتَنَا وَ كُبَرَآءَنَا فَاَضَلُّوْنَا السَّبِیْلَا(67)رَبَّنَاۤ اٰتِهِمْ ضِعْفَیْنِ مِنَ الْعَذَابِ وَ الْعَنْهُمْ لَعْنًا كَبِیْرًا(68)

ترجمہ: کنزالایمان اور کہیں گے اے ہمارے رب ہم اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کے کہنے پر چلے تو انہوں نے ہمیں راہ سے بہکا دیا۔ اے ہمارے رب انہیں آگ کا دونا عذاب دے اور ان پر بڑی لعنت کر۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور کہیں گے: اے ہمارے رب!ہم اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کے کہنے پر چلے تو انہوں نے ہمیں راہ سے بھٹکادیا۔ اے ہمارے رب! انہیں دُگنا عذاب دے اور ان پر بڑی لعنت کر۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ قَالُوْا: اور کہیں  گے۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ قیامت کے دن پیروی کرنے والے کفار عذر پیش کرتے ہوئے کہیں  گے :اے ہمارے رب! عَزَّوَجَلَّ، ہم قوم کے سرداروں ، بڑی عمر کے لوگوں  اور اپنی جماعت کے عالموں  کے کہنے پر چلے، انہوں  نے ہمیں  کفر کی تلقین کرکے اسلام اور توحید کے راستے سے بھٹکا دیا۔ اے ہمارے رب! عَزَّوَجَلَّ، انہیں  آگ کا اس سے دگنا عذاب دے جو ہمیں  دیا گیا کیونکہ وہ خود بھی گمراہ ہوئے اور انہوں  نے دوسروں  کو بھی گمراہ کیا اور ان پر بڑی لعنت کر۔(روح البیان، الاحزاب، تحت الآیۃ:۶۷-۶۸،۷ / ۲۴۴-۲۴۵، مدارک، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۶۷-۶۸، ص۹۵۲، ملتقطاً)