banner image

Home ur Surah Al Ala ayat 1 Translation Tafsir

اَلْاَعْلٰی

Al Ala

HR Background

سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَى(1)

ترجمہ: کنزالایمان اپنے رب کے نام کی پاکی بولو جوسب سے بلند ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اپنے رب کے نام کی پاکی بیان کروجو سب سے بلند ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَى: اپنے رب کے نام کی پاکی بیان کروجو سب سے بلند ہے۔} یعنی اے پیارے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ، آپ ا س بات کو بیان فرمائیں  کہ اللّٰہ تعالیٰ اپنی ذات میں ،صفات میں ،اَسماء میں ، اَفعال میں  اور اَحکام میں  ہر اس چیز سے پاک ہے جو اس کی شان کے لائق نہیں  ہے اور پاک جگہوں  میں  عزت و احترام کے ساتھ اللّٰہ تعالیٰ کا نام لیا جائے۔ (جلالین مع صاوی، الاعلی، تحت الآیۃ: ۱، ۶ / ۲۳۴۸)

            بعض مفسرین نے فرمایا کہ اس آیت میں  ’’سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی‘‘ کہنے کا حکم دیا گیا ہے۔( مدارک، الاعلی، تحت الآیۃ: ۱، ص۱۳۴۰)

            اورحضرت عقبہ بن عامر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  فرماتے ہیں ’’جب یہ آیت نازل ہوئی توسرکارِ دو عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’اسے اپنے سجدے میں  داخل کردو۔ (ابوداؤد، کتاب الصلاۃ، باب ما یقول الرجل فی رکوعہ وسجودہ، ۱ / ۳۳۰، الحدیث: ۸۶۹)  یعنی سجدہ میں  سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی کہو۔