banner image

Home ur Surah Al Anam ayat 13 Translation Tafsir

اَلْاَ نْعَام

Al Anam

HR Background

وَ لَهٗ مَا سَكَنَ فِی الَّیْلِ وَ النَّهَارِؕ-وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ(13)

ترجمہ: کنزالایمان اور اسی کا ہے جو کچھ بستا ہے رات اور دن میں اور وہی ہے سنتا جانتا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور سب کچھ اسی کا ہے جو رات اور دن میں بستا ہے اور وہی سننے والا جاننے والاہے ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ وَ لَهٗ:اور اسی کا ہے۔} اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ رات اور دن میں کائنات میں بسنے والی یا سکون حاصل کرنے والی ہر چیز یعنی تمام موجودات اسی کی مِلک ہے اور وہ سب کا خالق، مالک اور رب ہے ۔( جلالین مع جمل، الانعام، تحت الآیۃ: ۱۳، ۲ / ۳۲۳)