banner image

Home ur Surah Al Anbiya ayat 100 Translation Tafsir

اَلْاَ نْبِيَآء

Surah Al Anbiya

HR Background

لَهُمْ فِیْهَا زَفِیْرٌ وَّ هُمْ فِیْهَا لَا یَسْمَعُوْنَ(100)

ترجمہ: کنزالایمان وہ اس میں رینکیں گے اور وہ اس میں کچھ نہ سنیں گے۔ ترجمہ: کنزالعرفان جہنم میں ان کی گدھے جیسی آوازیں ہوں گی اور وہ اس میں کچھ نہ سنیں گے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{لَهُمْ فِیْهَا زَفِیْرٌ:جہنم میں  ان کی گدھے جیسی آوازیں  ہوں  گی۔} ارشاد فرمایا کہ وہ مشرک جہنم میں  گدھے جیسی آوازیں  نکالیں  گے اور عذاب کی شدت سے چیخیں  گے اور دھاڑیں  گے اور وہ جہنم کے جوش کی شدت کی وجہ سے اس میں  کچھ نہ سنیں  گے۔(مدارک، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۱۰۰، ص۷۲۷، جلالین، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۱۰۰، ص۲۷۷، ملتقطاً)

             حضرت عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہُ نے فرمایا’’ جب جہنم میں  وہ لوگ رہ جائیں  گے جنہیں  اس میں  ہمیشہ رہنا ہے تو وہ آ گ کے تابوتوں  میں  بند کر دئیے جائیں  گے، وہ تابوت دوسرے تابوتوں  میں ، پھر وہ تابوت اور تابوتوں  میں  بند کر دئیے جائیں  گے اور ان تابوتوں  پر آ گ کی میخیں  لگادی جائیں  گی تو وہ کچھ نہ سنیں  گے اور نہ کوئی ان میں  کسی کو دیکھے گا۔( خازن، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۱۰۰، ۳ / ۲۹۶)