banner image

Home ur Surah Al Anbiya ayat 11 Translation Tafsir

اَلْاَ نْبِيَآء

Surah Al Anbiya

HR Background

وَ كَمْ قَصَمْنَا مِنْ قَرْیَةٍ كَانَتْ ظَالِمَةً وَّ اَنْشَاْنَا بَعْدَهَا قَوْمًا اٰخَرِیْنَ(11)

ترجمہ: کنزالایمان اور کتنی ہی بستیاں ہم نے تباہ کردیں کہ وہ ستمگار تھیں اور ان کے بعد اور قوم پیدا کی۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور کتنی ہی بستیاں ہم نے تباہ کردیں جو ظلم کرنے والی تھیں اور ان کے بعد ہم نے دوسری قوم پیدا کردی۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ كَمْ قَصَمْنَا مِنْ قَرْیَةٍ:اور کتنی ہی بستیاں  ہم نے تباہ کردیں ۔} اس سے پہلی آیات میں  کفارکی طرف سے حضور سیّد المرسَلین صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی نبوت پرکئے گے اعتراضات اوران کے جوابات ذکرفرمائے گئے اور یہاں  سے اِ س امت کے کفار کو کفر نہ چھوڑنے اور ایمان نہ لانے پر  اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرایاجا رہا ہے ۔گویا کہ  اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: اے کافرو! تم اپنے مال و دولت کی وسعت سے دھوکہ نہ کھاؤ اور اپنے اموال و اولاد پر غرور نہ کرو کیونکہ ہم نے بہت سی بستیوں  کے کفار کو تباہ و برباد کر دیا اور ان کے بعد ہم نے دوسری قوم پیدا کردی اور جو کچھ ان کافروں  کے ساتھ ہوا وہ تمہارے ساتھ بھی ہو سکتاہے۔( صاوی، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۱۱، ۴ / ۱۲۹۲)