banner image

Home ur Surah Al Anbiya ayat 19 Translation Tafsir

اَلْاَ نْبِيَآء

Surah Al Anbiya

HR Background

وَ لَهٗ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-وَ مَنْ عِنْدَهٗ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِهٖ وَ لَا یَسْتَحْسِرُوْنَ(19)

ترجمہ: کنزالایمان اور اسی کے ہیں جتنے آسمانوں اور زمین میں ہیں اور اس کے پاس والے اس کی عبادت سے تکبر نہیں کرتے اور نہ تھکیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور جو آسمانوں اور زمین میں ہیں سب اسی کی ملک ہیں اورجو اللہ کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے تکبر نہیں کرتے اور نہ تھکتے ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَهٗ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ:اور جوآسمانوں  اور زمین میں  ہیں  سب اسی کی مِلک ہیں ۔}ارشاد فرمایا کہ آسمانوں  اور زمین کی تمام مخلوقات کا مالک  اللہ تعالیٰ ہے اور سب اس کی ملک ہیں  تو کوئی اس کی اولاد کیسے ہو سکتا ہے ! ملکیت ہونے اور اولاد ہونے میں  مُنافات ہے اور مقرب فرشتے جنہیں   اللہ تعالیٰ کے کرم سے اس کی بارگاہ میں  قرب و منزلت کا ایک خاص مقام حاصل ہے وہ اس کی عبادت کرنے سے تکبر کرتے ہیں  اور نہ ہی عبادت کرنے سے تھکتے ہیں۔(مدارک، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۱۹،ص۷۱۲)