banner image

Home ur Surah Al Anbiya ayat 6 Translation Tafsir

اَلْاَ نْبِيَآء

Surah Al Anbiya

HR Background

مَاۤ اٰمَنَتْ قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْیَةٍ اَهْلَكْنٰهَاۚ-اَفَهُمْ یُؤْمِنُوْنَ(6)

ترجمہ: کنزالایمان ان سے پہلے کوئی بستی ایمان نہ لائی جسے ہم نے ہلاک کیا تو کیا یہ ایمان لائیں گے ۔ ترجمہ: کنزالعرفان ان سے پہلے جو بستی ایمان نہ لائی ہم نے اسے ہلاک کردیا تو کیا یہ ایمان لے آئیں گے؟

تفسیر: ‎صراط الجنان

{مَاۤ اٰمَنَتْ قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْیَةٍ:ان سے پہلے جو بستی ایمان نہ لائی۔} اس آیت میں   اللہ تعالیٰ نے کفار کی باتوں  کا رد فرمایا اور انہیں  جواب دیا ہے۔ اس کے معنی یہ ہیں  کہ کفارِ مکہ سے پہلے لوگوں  نے بھی اپنے انبیاءِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے نشانیوں  کا مطالبہ کیا اور نشانیاں  آنے کی صورت میں  ایمان لانے کا عہد کیا اور جب ان کے پاس وہ مطلوبہ نشانیاں  آئیں  تو وہ ان انبیاءِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر ایمان نہ لائے اوران کی تکذیب کرنے لگے اور اس سبب سے ان کفار کو ہلاک کر دیا گیا تو کیا یہ کفارِ مکہ نشانی دیکھ کر ایمان لے آئیں  گے ؟حالانکہ اِن کی سرکشی اُن سے بڑھی ہوئی ہے۔(مدارک، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۶،ص۷۰۹)