banner image

Home   ur   Surah Al Anfal   ayat 14   Translation   Tafsir  

اَلْاَ نْفَال

Al Anfal

HR Background

ذٰلِكُمْ فَذُوْقُوْهُ وَ اَنَّ لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابَ النَّارِ(14)

ترجمہ: کنزالایمان   یہ تو چکھو اور اس کے ساتھ یہ ہے کہ کافروں کو آگ کا عذاب ہے۔   ترجمہ: کنزالعرفان   یہ( سزا ہے) تواس کامزہ چکھواور اس کے ساتھ یہ بھی ہے کہ کافروں کے لئے آگ کا عذاب ہے۔  

تفسیر: ‎صراط الجنان

ذٰلِكُمْ فَذُوْقُوْهُ یہ تو چکھو۔} یعنی اے کفار! غزوۂ بدر میں تمہارا قتل اور قید ہونا تو دنیا کی سزا ہے ،تم اس کا مزہ چکھو اور اس کے ساتھ یہ بھی ہے کہ آخرت میں کافروں کے لئے آ گ کا عذاب ہے۔ جلالین، الانفال، تحت الآیۃ:  ۱۴ ، ص ۱۴۸-۱۴۹ ، خازن، الانفال، تحت الآیۃ:  ۱۴ ،  ۲ / ۱۸۴ ، ملتقطاً