ترجمہ: کنزالایمان
اور جان رکھو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد سب فتنہ ہے اور اللہ کے پاس بڑا ثواب ہے۔
ترجمہ: کنزالعرفان
اور جان لوکہ تمہارے مال اور تمہاری اولادایک امتحان ہے اوریہ کہ اللہ کے پاس بڑا ثواب ہے۔
تفسیر: صراط الجنان
{وَ اعْلَمُوْا:اور جان لو۔} اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں سے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ
نے مال و دولت اور اولاد کی جو نعمتیں تمہیں عطا کی ہیں وہ تمہارے لئے ایک
آزمائش ہیں تاکہ اللہ تعالیٰ اس
کے ذریعے یہ ظاہر فرما دے کہ تم مال اور اولاد
میں اللہ تعالیٰ
کے حقوق کس طرح ادا کرتے ہو اور اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنے میں مال اور
اولادکی محبت تمہارے لئے رکاوٹ بنتی ہے
یا نہیں اور ا س بات پہ یقین رکھو کہ اپنے مال اور اولاد میں جتنا تم اللہ تعالیٰ
کے احکامکے مطابق عمل کرتے ہو اس کا
ثواب اللہعَزَّوَجَلَّ ہی کے پاس ہے لہٰذا تم اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرو تا کہ آخرت میں تمہیں بے شمار اجر دیاجائے۔(تفسیر طبری، الانفال، تحت الآیۃ: ۲۸، ۶ / ۲۲۲)
صحیح قول کے مطابق یہ
سورت مدنی ہے۔اور ایک قول یہ ہے کہ یہ سورت ان سات آیتوں کے علاوہ مدنی ہے جو مکہ
مکرمہ میں نازل ہوئیں اور وہ آیت نمبر 30 ’’وَ اِذْ یَمْكُرُ بِكَ الَّذِیْنَ‘‘ سے شروع ہوتی
ہیں۔ (خازن، تفسیر سورۃ الانفال،۲ /
۱۷۴)
اَنفال نَفَل کی جمع ہے
اور اس کا معنی ہے غنیمت کا مال، اس سورت کی پہلی آیت میں اَنفال یعنی مالِ غنیمت
کے احکام کے بارے میں مسلمانوں کے سوال اور انہیں دئیے جانے والے جواب کا ذکر ہے،
اس مناسبت سے اس سورت کا نام ’’سورۂ اَنفال‘‘ رکھا گیا۔
اس سورت کا مرکزی مضمون
یہ ہے کہ اس میں مالِ غنیمت کے احکام ، غزوۂ بدر کا تفصیلی واقعہ اور اس کی
حکمتیں بیان کی گئیں اور مسلمانوں کو جنگ کے اصول سکھائے گئے ہیں۔اس کے علاوہ
اس سورت میں یہ مضامین بیان کئے گئے ہیں۔
(1) …اللہ تعالیٰ اور اس
کے حبیب صَلَّی اللہُ
تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اطاعت کرنے کا حکم دیا
گیا اور خوفِ خدا کی فضیلت بیان کی گئی۔
(2)…مکہ مکرمہ سے ہجرت
کے وقت تاجدارِ رسالتصَلَّی
اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے خلاف کفار کی سازش
اور اللہ تعالیٰ کا
اپنے حبیب صَلَّی اللہُ
تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو کفار کی سازش سے محفوظ
رکھنے کا بیان ہے۔
(3) … ہر چیز میں ضروری
اسباب اختیار کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ پر توکل
کرنے کا حکم دیاگیا۔
(4) …مسلمانوں کو کفار کے ساتھ
کئے ہوئے معاہدے پورے کرنے اور معاہدہ توڑنے پر ان کے ساتھ سختی کرنے کا حکم دیا
گیا۔
(5) …کفار کے ساتھ جہاد کرنے
کے مقاصد بیان کئے گئے۔
(6) …کفار کے دلوں میں دھاک
بٹھانے کے لئے مسلمانوں کو جنگی ساز و سامان کی بھر پور تیاری کا حکم دیا گیا۔
(7) …اس سورت کے آخر میں
قیدیوں کے بارے میں احکام اور مہاجرین و انصار کے مجاہدوں کے فضائل بیان کئے گئے۔
سورۂ اَنفال کی اپنے سے
ماقبل سورت ’’اعراف‘‘ کے ساتھ مناسبت یہ ہے کہ سورۂ اعراف میں مشہور رسولوں عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے اپنی قوموں کے ساتھ حالات بیان کئے گئے تھے اور سورۂ اَنفال میں
سیدُ المرسلینصَلَّی اللہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اپنی قوم کے ساتھ
حالات بیان کئے گئے ہیں۔