banner image

Home ur Surah Al Ankabut ayat 12 Translation Tafsir

اَلْعَنْـكَبُوْت

Al Ankabut

HR Background

وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّبِعُوْا سَبِیْلَنَا وَ لْنَحْمِلْ خَطٰیٰكُمْؕ-وَ مَا هُمْ بِحٰمِلِیْنَ مِنْ خَطٰیٰهُمْ مِّنْ شَیْءٍؕ-اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ(12)

ترجمہ: کنزالایمان اور کافر مسلمانوں سے بولے ہماری راہ پر چلو اور ہم تمہارے گناہ اٹھالیں گے حالانکہ وہ اُن کے گناہوں میں سے کچھ نہ اٹھائیں گے بیشک وہ جھوٹے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور کافروں نے مسلمانوں سے کہا:ہماری راہ پر چلو اور ہم تمہارے گناہ اٹھالیں گے حالانکہ وہ ان کے گناہوں میں سے کچھ بوجھ بھی نہ اٹھائیں گے، بیشک وہ جھوٹے ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوا: اور کافروں  نے مسلمانوں  سے کہا۔} کفارِ مکہ نے قبیلہ قریش میں  سے ایمان لانے والوں  سے کہا تھا کہ تم ہمارا اور ہمارے باپ دادا کا دین اختیار کرو، تمہیں  اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو مصیبت پہنچے گی اس کے ہم ذمہ دار ہیں  اور تمہارے گناہ ہماری گردن پر یعنی اگر ہمارے طریقہ پر رہنے سے اللہ تعالیٰ نے تمہاری گرفت فرمائی اور عذاب کیا تو تمہارا عذاب ہم اپنے اوپر لے لیں  گے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی بات کی انتہائی نفیس تردید فرمائی اور ارشاد فرمایا کہ وقت آنے پر وہ لوگ ان کے گناہوں  میں  سے کچھ بوجھ بھی نہ اٹھائیں  گے، بیشک وہ اپنی بات میں  جھوٹے ہیں ۔( خازن، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۱۲، ۳ / ۴۴۶)