banner image

Home ur Surah Al Ankabut ayat 23 Translation Tafsir

اَلْعَنْـكَبُوْت

Al Ankabut

HR Background

وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ وَ لِقَآىٕهٖۤ اُولٰٓىٕكَ یَىٕسُوْا مِنْ رَّحْمَتِیْ وَ اُولٰٓىٕكَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ(23)

ترجمہ: کنزالایمان اور وہ جنہوں نے میری آیتوں اور میرے ملنے کو نہ مانا وہ ہیں جنہیں میری رحمت کی آس نہیں اور اُن کے لیے دردناک عذاب ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور وہ جنہوں نے الله کی آیتوں کا اور اس سے ملنے کا انکار کیا وہ وہی لوگ ہیں جو میری رحمت سے مایوس ہیں اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ وَ لِقَآىٕهٖ: اور وہ جنہوں  نے اللہ کی آیتوں  کا اور اس سے ملنے کا انکار کیا۔} یعنی جو لوگ قرآنِ مجید اور قیامت کے دن دوبارہ زندہ کئے جانے پر ایمان نہ لائے وہ وہی لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس ہیں  اور وہ اپنے کسی نیک عمل کی جزاء و ثواب کے قائل نہیں  کیونکہ جب وہ قیامت اور جنت کے ہی منکر ہیں  تو اللہ تعالیٰ کی رحمت اور جزاء کے قائل کیسے ہوسکتے ہیں  ایسے لوگوں  کے لیے جہنم کا دردناک عذاب ہے ۔