banner image

Home ur Surah Al Ankabut ayat 35 Translation Tafsir

اَلْعَنْـكَبُوْت

Al Ankabut

HR Background

وَ لَقَدْ تَّرَكْنَا مِنْهَاۤ اٰیَةًۢ بَیِّنَةً لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ(35)

ترجمہ: کنزالایمان اور بیشک ہم نے اس سے روشن نشانی باقی رکھی عقل والوں کے لیے ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور بیشک ہم نے عقل والوں کے لیے اس بستی میں روشن نشانی کو باقی رکھا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَقَدْ تَّرَكْنَا مِنْهَاۤ اٰیَةًۢ بَیِّنَةً: اور بیشک ہم نے اس بستی میں  روشن نشانی کو باقی رکھا۔} بیشک ہم نے اس بستی میں  ان لوگوں  کے لیے روشن نشانی کو باقی رکھا جو اپنی عقل غورو فکر کرنے میں  استعمال کرتے ہیں  ۔اس نشانی کے بارے میں  حضرت عبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں  :وہ روشن نشانی حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم کے ویران مکان ہیں ۔ایک قول یہ ہے کہ اس سے مراد اس قوم کا عجیب و غریب واقعہ ہے اور ایک قول یہ ہے کہ روشن نشانی سے مراد وہ پتھر ہیں  جو ان پر برسے تھے اور ان پتھروں  پر ان لوگوں  کے نام لکھے ہوئے تھے،یہ عرصۂ دراز تک باقی رہے اور حضور اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صحابہ ٔکرام رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمْ نے انہیں  دیکھا تھا۔(روح البیان، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۳۵، ۶ / ۴۶۷، خازن، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۳۵، ۳ / ۴۵۰، ملتقطاً)