banner image

Home ur Surah Al Ankabut ayat 4 Translation Tafsir

اَلْعَنْـكَبُوْت

Al Ankabut

HR Background

اَمْ حَسِبَ الَّذِیْنَ یَعْمَلُوْنَ السَّیِّاٰتِ اَنْ یَّسْبِقُوْنَاؕ-سَآءَ مَا یَحْكُمُوْنَ(4)

ترجمہ: کنزالایمان یا یہ سمجھے ہوئے ہیں وہ جو برے کام کرتے ہیں کہ ہم سے کہیں نکل جائیں گے کیا ہی برا حکم لگاتے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان یا (کیا) بُرے اعمال کرنے والوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ہم سے کہیں نکل جائیں گے؟ وہ کیا ہی بُرا فیصلہ کرتے ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَمْ حَسِبَ الَّذِیْنَ یَعْمَلُوْنَ السَّیِّاٰتِ اَنْ یَّسْبِقُوْنَا: یابرے اعمال کرنے والوں  نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ہم سے کہیں  نکل جائیں  گے؟} ارشاد فرمایا :جو لوگ شرک اور گناہوں  میں  مبتلا ہیں  کیا انہوں  نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ ہم سے بچ کر کہیں  نکل جائیں  گے اور ہم انہیں  ان کے اعمال کی سز انہ دے سکیں  گے،ایساہر گز نہ ہو گا اوروہ یہ سمجھ کر کیا ہی برا فیصلہ کرتے ہیں ۔( روح البیان، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۴، ۶ / ۴۴۷)