banner image

Home ur Surah Al Ankabut ayat 42 Translation Tafsir

اَلْعَنْـكَبُوْت

Al Ankabut

HR Background

اِنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ مِنْ شَیْءٍؕ-وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ(42)

ترجمہ: کنزالایمان الله جانتا ہے جس چیز کی اُس کے سوا پوجا کرتے ہیں اور وہی عزت و حکمت والا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک الله جانتا ہے اس چیز کو جس کی وہ الله کے سوا پوجا کرتے ہیں اور وہی عزت والا حکمت والا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ: بیشک اللہ جانتا ہے۔} یعنی بت پرست اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے کی بجائے جس چیز کی پوجا کرتے ہیں  اللہ تعالیٰ اسے جانتا ہے کہ وہ کچھ حقیقت نہیں  رکھتی اور اللہ تعالیٰ ہی عزت والا حکمت والا ہے، تو کسی عقل مند انسان کے شایانِ شان یہ بات کب ہے کہ وہ عزت و حکمت والے ،قادر اورمختار رب تعالیٰ کی عبادت چھوڑ کر بے علم اور بے اختیار پتھروں  کی پوجا کرے۔(مدارک، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۴۲، ص۸۹۳، خازن، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۴۲، ۳ / ۴۵۱، ملتقطاً)