banner image

Home ur Surah Al Ankabut ayat 62 Translation Tafsir

اَلْعَنْـكَبُوْت

Al Ankabut

HR Background

اَللّٰهُ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ وَ یَقْدِرُ لَهٗؕ-اِنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ(62)

ترجمہ: کنزالایمان الله کشادہ کرتا ہے رزق اپنے بندوں میں جس کے لیے چاہے اور تنگی فرماتا ہے جس کے لیے چاہے بیشک الله سب کچھ جانتا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان الله اپنے بندوں میں جس کے لیے چاہتا ہے رزق وسیع کردیتا ہے اور تنگ کردیتا ہے جس کیلئے چاہے، بیشک الله سب کچھ جاننے والا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَللّٰهُ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ: اللہ اپنے بندوں  میں  جس کے لیے چاہتا ہے رزق وسیع کردیتا ہے۔} ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں  میں  خواہ وہ مومن ہوں  یا کافر، جس کے لیے چاہتا ہے رزق وسیع کردیتا ہے اور جس کے لئے چاہتا ہے رزق تنگ کردیتا ہے ، بیشک اللہ تعالیٰ سب کچھ جاننے والا ہے تو اسے یہ بھی معلوم ہے کہ کس چیز میں  بندےکی بھلائی ہے اور کس میں  نقصان ہے اور یہ بھی معلوم ہے کہ کون کس وقت امیری کے لائق ہے اور کون کس وقت غریبی کے لائق ہے لہٰذا وہ حکمت اور مَصلحت کے مطابق ہی ہر ایک کے ساتھ معاملہ فرماتا ہے۔( روح البیان، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۶۲، ۶ / ۴۸۹، مدارک، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۶۲، ص۸۹۸، ملتقطاً)

          نوٹ:مخلوق کے درمیان رزق میں  برابری نہ ہونے کی حکمتیں  جاننے کے لئے سورہِ رعد،آیت نمبر26کے تحت مذکور کلام ملاحظہ فرمائیں ۔