banner image

Home ur Surah Al Ankabut ayat 61 Translation Tafsir

اَلْعَنْـكَبُوْت

Al Ankabut

HR Background

وَ لَىٕنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُۚ-فَاَنّٰى یُؤْفَكُوْنَ(61)

ترجمہ: کنزالایمان اور اگر تم اُن سے پوچھو کس نے بنائے آسمان اور زمین اور کام میں لگائے سورج اور چاند تو ضرورکہیں گے الله نے تو کہاں اوندھے جاتے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اگر تم ان سے پوچھوکہ آسمان اور زمین کس نے بنائے اورسورج اور چاند کو کس نے کام میں لگایا تو ضرور کہیں گے: ’’ الله نے‘‘ تو کہاں الٹے پھرے جاتے ہیں ؟

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَىٕنْ سَاَلْتَهُمْ: اور اگر تم ان سے پوچھو۔} ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، اگرآپ ان کفارِ مکہ سے پوچھیں کہ اتنے بڑے اور اتنے وسیع آسمان اور زمین کس نے بنائے ،سورج اور چاند کو کس نے کام میں  لگایا تو اس کے جواب میں  وہ ضرور کہیں  گے: ’’ اللہ تعالیٰ نے‘‘ تو پھر یہ لوگ کہاں  الٹے پھرے جاتے ہیں  اور ا س اقرار کے باوجود اللہ تعالیٰ کی وحدانیّت پر ایمان لانے سے کیوں  مُنْحَرِف ہوتے ہیں ۔( مدارک، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۶۱، ص۸۹۸)